ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: امن وانسانیت مہم کے مصوری مقابلہ جات کے انعامات کا اعلان

بھٹکل: امن وانسانیت مہم کے مصوری مقابلہ جات کے انعامات کا اعلان

Mon, 10 Oct 2016 17:34:23    S.O. News Service

بھٹکل:10/اکتوبر(ایس او نیوز) جماعت اسلامی ہند کی طرف سے منائی گئی ’’ امن و انسانیت ‘‘ مہم کے موقع پر اترکنڑا ضلع سطح پر ہوئے پرائمری اور ہائی اسکول طلبا کے لئے منعقد ہوئے مصوری مقابلہ جات میں پرائمری شعبہ میں بھٹکل تعلقہ سرکاری ہائر پرائمری اسکول کونار میں زیر تعلیم ہفتم جماعت کے طالب علم ششانک جی ہیبار اور ہائی اسکول شعبہ میں بال مندر ہائی اسکول کی نہم جماعت کی طالبہ اننیا ڈی نائک نے پہلا انعام حاصل کیا ہے۔

سرسوتی ودیا کیندر کمٹہ کی ہفتم جماعت کی طالبہ سواتی پردیپ شٹی اور شری سدی ونایک پرائمری اسکول سداپور کی دوم جماعت کے متعلم سہاس ناگراج نائک نے پرائمری سطح پر دوم اور سوم انعام حاصل کیا ہے۔ اسی طرح ہائی اسکول لیول پر سینٹ انتھونی انگریزی میڈیم ہائی اسکول کے نہم جماعت کی طالبہ ندھی آر چتراپور اور آشا نکیتن ریسڈینشیل ہائی اسکول کی نہم جماعت کے طالب علم شرتھ دیواڑیگا دوم اور سوم انعام حاصل کئے ہیں۔

پریس ریلیز میں مہم کے کنونیر محمد رضا مانوی نے بتایا گیا ہے کہ انعام یافتہ طلبا کو نومبر کے پہلے یا دوسرے ہفتہ میں انعام کی رقم اور سند ان  کے اسکول کے پتہ پر ارسال کئے جائیں گے۔ استقبالیہ کمیٹی کے صدر محمد طلحہ سدی باپا اور کنونیر محمد رضامانوی سمیت کئی ایک انعام یافتگان کو مبارکبادی پیش کی ہے۔ اس تعلق سے اگر کوئی اشکال ہے تو کنونیر ایم آر مانوی سے 9886455416پر رابطہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

 

 


Share: